کشمیر عالمی مسئلہ: رانا قاسم نون کا جنوبی ایشیا کے امن سے متعلق دو ٹوک مؤقف
ملتان ( خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر رانا قاسم نون نے کہا ہے کہ غزہ اور کشمیر میں مظالم ایک جیسے ہیں ساؤتھ ایشیاء میں امن کشمیر کے مسئلے کو حل کیے بغیر نہیں آ سکتا، انسانی حقوق کی خلاف وردی مقبوضہ کشمیر میں سب سے زیادہ ہے مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد حل ہونا چاہیے۔
کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کشمیر عالمی مسئلہ ہے جسے عالمی برادری فوری حل کرائے بنیان المرصوص معرکہ حق پر افواج پاکستان کی بہادری کو پوری دنیا نے سراہا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی سر فخر سے بلند کر کے رہ رہے ہیں کشمیر کی آزادی کے لیے حریت رہنماو ¿ں کی قربانیوں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
کشمیریوں کو اج بھی پاکستانی جھنڈے میں دفن کیا جاتا ہے یاسین ملک،مسرت عالم،سید شبیر شاہ سمیت دیگر حریت رہنما پابند سلاسل ہیں مودی سرکار نے 10 لاکھ بھارتی فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رکھا ہوا ہے لیکن مظلوم کشمیری گھبرانے والے نہیں ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے پانی کشمیر اور دہشت گردی آپس میں انٹر لنک ہیں انڈین سپانسرڈ دہشت گردی ہو رہی ہے سپہ سالار سید حافظ عاصم منیر کی قیادت میں ہم نے فتح حاصل کی ہے۔
ایئر چیف کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے جلد مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ،جنرل سیکریٹری شیخ اطہر ممتاز، سینیئر نائب صدر شاہد مختیار لودھی،سٹی صدر لیبر ونگ منیر اختر لنگاہ ،عابد باکسر، سٹی نائب صدر لیبر ونگ شیخ زاہد علی بھی موجود تھے۔
جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے سٹی نائب صدر شیخ زاہد علی نے وفاقی وزیر رانا قاسم نون کو درخواست بھی دی کہ ان کے گھر کو عید الفطر کے موقع پر ملزمان کی جانب سے گھر کو آگ لگائی گئی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا مگر اج تک شنوائی نہ ہوئی ہے جس پر انہوں نے شیخ زاہد علی کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسئلے کو جلد حل کرایا جائے گا دریں اثناءرانا قاسم نون نے مزید کہا کہ صوبے بنانے کا تعلق معاشی استحکام سے ہے ایک صوبہ بنا تو دیگر صوبے بنانے پڑیں گے ملکی معیشت کے استحکام کے بغیر مسائل حل نہیں ہو سکتے حکومت ملک کی معیشت کے استحکام کے لیے دن رات اقدامات کر رہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زراعت کے بغیر ہم معاشی طور پر آگے نہیں پڑھ سکتے۔
حکومت کی پوری کوشش ہے کہ زراعت کا شعبہ مزید مضبوط ہو زراعت کے مسائل کو فوری حل ہونا چاہیے کیونکہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے زراعت میں بہتری ہوگی تو شہروں میں رونق ائے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں بلوچستان میں فتنہ الفساد کے لوگ ایکٹو ہیں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا تعلق آئی ایم ایف کی کنڈیشنز سے ہے حکومت جلد مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر دے گی انہوں نے کہا کہ کشمیر اوپن جیل بن چکی ہے۔
حریت رہنماو ¿ں سے جیلیں بھری ہوئی ہیں انڈیا نے 10 لاکھ بھارتی فوج لگائی ہوئی ہے لیکن انڈیا عالمی تنظیموں کو وزٹ کی اجازت نہیں دیتا عالمی برادری سے گزارش ہے کہ کشمیر اور غزہ کے مظالم پر توجہ دیں انہوں نے کہا کہ کشمیر عالمی ایشو بن کر ابھرا ہے یہ تین نیو کلیئر پاورز پاکستان انڈیا اور چین کا ایشو ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں