پاکستان اور بنگلہ دیش ایک ہی درخت کی دو شاخیں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

پاکستان اور بنگلہ دیش ایک ہی درخت کی دو شاخیں: مریم نواز کا دوطرفہ تعلقات پر بیان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش ایک ہی درخت کی 2 شاخیں ہیں۔
، بنگلہ دیش سے صنعتی کلسٹرز اور ڈیجیٹل اپ اسکلنگ پروگرامز میں اشتراک کا خیرمقدم کیا جائیگا۔
، پنجاب اور بنگلہ دیش کے مابین فوڈ سیکیورٹی اور زراعت میں وسیع تعاون کی گنجائش ہے۔
پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔
، جس میں دوطرفہ تعاون، باہمی تجارت، صنعت اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش ایک ہی درخت کی 2 شاخیں ہیں، ہماری جڑیں مشترکہ تاریخ اور ثقافت میں پیوست ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں