فوجداری قوانین ترامیم 2025: خواتین کی بے حرمتی پر عمر قید کی سزا
ایوان بالا نے فوجداری قوانین میں مزید ترامیم کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
خواتین کی بے حرمتی کی سزا موت سے کم کرکے عمرقید میں تبدیل کردیا گیا۔
سینیٹ میں مجموعہ تعزیرات 1860 اور مجموعہ فوجداری 1898 میں مزید ترامیم کا بل وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
اپوزیشن کی جانب سےخواتین کی بے حرمتی پرسزائے موت ختم کرکے عمرقید میں تبدیل کرنے کی شدید مخالفت کی گئی۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پہلے ان جرائم پر 7 سال کی سزا ہوتی تھی۔
ضیا دور میں اسے سزائے موت میں تبدیل کیا گیا۔
مارشل لا دور کا یہ تحفہ ختم ہونا چاہیے۔قوانین کے غلط استعمال کا نکتہ بھی اٹھا دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں