اقوام متحدہ کے فورم میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار کا امریکا کا دورہ طے
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اگلے ہفتے امریکا کا اہم دورہ کریں گے۔
باوثوق سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی طور پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا دورہ 20 سے 25 جولائی کو شیڈول تھا۔
تاہم کئی اہم مصروفیات کے سبب اب اسے جولائی کے اواخر تک بڑھادیا گیا ہے۔
نائب وزیراعظم اس دورے کا آغاز اقوام متحدہ کے زیر اہتمام نیویارک میں منعقد اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم سے21 جولائی کو خطاب سے کریں گے۔
، 14 سے 24 جولائی تک جاری اس فورم کو اقوام متحدہ کے مرکزی پلیٹ فارم کی حیثیت حاصل ہے جو کہ2030 کیلئے دیرپا ترقی کے ایجنڈے اور اسکے17 دیرپاترقی کے مقاصد کا جائزہ لے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں