آرمی چیف کے دورے کے بعد پاکستان امریکا تعلقات میں بہتری کے آثار
فیلڈ مارشل کے دورہ کے بعد پاکستان امریکا تعلقات میں بہتری آئی: بلوم برگ
امریکی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورے کے بعد پاک امریکہ تجارتی تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ امریکی صدر نے پاکستانی آرمی چیف کا وائٹ ہاؤس میں غیرمعمولی خیرمقدم کیا۔
، اس کے بعد پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی۔
امریکی جریدے نے لکھا کہ پاکستان نے اپریل میں ٹرمپ خاندان کی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے۔
رپورٹ کے مطابق آرمی چیف کے دورے کے بعد تجارتی مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے۔
، پاکستان اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات میں بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں