گاڑیوں پر انرجی وہیکل ایڈاپشن لیوی لاگو، الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فنڈ استعمال ہوگا
اسلام آباد: حکومتِ نے روایتی انجن والی گاڑیوں پر “انرجی وہیکل ایڈاپشن لیوی” نافذ کر دی ۔
جس سے 10ارب آمدن کی توقع ہےجوالیکٹرک گاڑیوں کے فروغ پر خرچ کی جائے گی۔
حکومتی فیصلے کے مطابق 1300 سی سی سے کم انجن گاڑیاں ایک فیصد، 1300سے 1800 تک 2 فیصد لیوی ادا کریں گی۔
جبکہ 1800 سے زائد انجن والی گاڑیوں پر 3 فیصدلیوی ڈیوٹیز اور ٹیکس سمیت عائد کی جائے گی۔
، بسوں اور ٹرکوں پر ایک فیصد لیوی لاگو ہوگی۔
حکومت نے مقامی طور پر تیار کردہ اور درآمد شدہ گاڑیوں پر انرجی وہیکل ایڈاپشن لیوی (Energy Vehicle Adoption Levy) کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
حکومت کو اس نئی لیوی کے ذریعے 10 ارب روپے حاصل ہونے کی امید ہے،۔
جسے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں