مریم نواز کا چکوال دورہ، جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 10 لاکھ امداد
مریم نواز کا چکوال میں بارش سے متاثرہ علاقے میں جاں بحق افرادکے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال کا دورہ کیا اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دس لاکھ جبکہ زخمیوں کے لیے پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ۔
چکوال میں ریکارڈ بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چکوال کا دورہ کیا۔
انھیں ضلعی کمپلیکس چکوال میں بریفنگ دی گئی۔
توقع تھی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی مگر رابطہ سڑکیں ٹوٹی ہونے کی وجہ سے وہ واپس روانہ ہو گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کے لیے دس دس لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔
انھوں نے تمام رابطہ پلوں کی فوری بحالی اور جہلم روڈ پر اسٹیل پل بنانے کی ہدایت کی۔
انھوں نے کہا کہ متاثرین کے نقصان کے ازالہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مقامی سیاسی راہنماؤں کی درخواست پر کل نقصان کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں