جوڑے کے قتل پر بلوچستان ہائیکورٹ کا نوٹس اور قبر کشائی کا حکم
بلوچستان ہائیکورٹ کا جوڑے کے قتل کا نوٹس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرنگرانی مقتولہ کی قبر کشائی
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں جوڑے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان کو کل طلب کرلیا۔
، دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقتولہ کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے بانو ستک زئی اور احسان اللہ سمالانی کے قتل کا نوٹس لے لیا۔
عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان کو کل طلب کرلیا۔
دوسری جانب کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ 13 اختر شاہ نے مقتولہ بانو ستک زئی کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں