وزیراعظم نے ایک بار پھر نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کا عمل رکوادیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے تیسری مرتبہ نیٹ میٹرنگ پالیسی کے خلاف سرکاری مہم کو روکنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
، حتیٰ کہ اس حوالے سے قیمت خرید میں رد و بدل کی کوئی رسمی سمری ان کے دفتر تک پہنچنے سے پہلے ہی اس مہم کو منجمد کر دیا گیا۔
پاور ڈویژن کے ایک سینئر افسر نے ڈان کو بتایا ہے کہ ’ہمیں وزیر اعظم آفس کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے خلاف مہم روکنے کی ہدایت دی گئی ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ پاور ڈویژن نے وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعے ایک بیانیہ تشکیل دینا تھا جس کے بعد کابینہ میں سمری پیش کی جانی تھی۔
، لیکن ’ہمیں تیسری بار پیچھے ہٹنے کا کہا گیا ہے‘۔افسر کے مطابق اگرچہ ایسی مہمات نے نیٹ میٹرنگ کے ذریعے سولر سسٹمز کے پھیلاؤ کو سست کر دیا ہے۔
، لیکن اس کے برعکس ہائبرڈ سولر سسٹمز کی غیر مربوط توسیع تیزی سے بڑھی ہے، جو قومی گرڈ کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا رہی ہے۔
بلکہ دن کے اوقات میں بجلی کی طلب میں کمی لا کر اضافی صلاحیت کے مسئلے کو مزید گھمبیر بنارہی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں