ستائیسویں آئینی ترمیم سے متعلق مفروضے پر بات نہیں کرنا چاہتا، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ: ستائیسویں آئینی ترمیم سے متعلق مفروضہ پر بات نہیں کروں گا

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق مفروضے پر بات نہیں کرنا چاہتا۔
آج سینیٹ مکمل ہو چکا ہے،نتخب سینیٹرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ کی تکمیل کے لیے ہم نے بہت کام کیا، آج سینیٹ مکمل ہو چکا ہے۔
، اس سےقبل خیبر پختونخوا سینیٹ میں نمائندگی سےمحروم تھا۔ سینیٹ میں موجود نمائندگی کا خلا پرہوچکا ہے۔
مراد سعید سے متعلق سوال پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایسی روایات موجود ہیں کہ بیرون ملک سے لوگ سینیٹر منتخب ہوتے رہے ہیں۔
، الیکشن کمیشن نے جس کے کاغذات نامزدگی منظورکیےوہ سینیٹر بننے کا اہل ہوتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں