مون سون بارشوں سے اموات 242 تک جا پہنچیں، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ملک بھر میں مون سون بارشوں سے اموات میں خطرناک اضافہ

بارشوں سے اموات 242 تک جاپہنچیں، مون سون کا حالیہ اسپیل 25 جولائی تک جاری رہے گا
ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 242 ہوگئی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 افراد بارشوں کے باعث جاں بحق ہوئے،۔
اس دوران مختلف واقعات میں 6 لوگ زخمی بھی ہوئے۔
26 جون سے 22 جولائی تک 242 افراد جاں بحق جبکہ 598 زخمی ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 209 مکان مکمل تباہ ہوئے جبکہ 645 کانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
ملک بھر میں بارشوں کے باعث 208 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
12 پل اور ساڑھے 10 کلومیٹر سڑکیں بھی متاثر ہوئیں۔
این ڈی ایم اے نے 25 جولائی تک ملک کے بیشتر علاقو ں میں مون سون بارشوں سے ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں