وزارت خزانہ کی جانب سے ضمنی گرانٹس پر پابندی کا اعلان
وزارت خزانہ نے رواں مالی سال بھی ضمنی گرانٹس جاری کرنے پر پابندی لگادی اور وزارت کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظور اور طے شدہ بجٹ کے علاوہ کوئی ضمنی گرانٹ جاری نہیں ہوگی۔
وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے لیے فنڈز کے اجرا سے متعلق مراسلہ تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو ارسال کردیا ہے۔
مراسلے میں وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے لیے اضافی فنڈز فراہم کر دیے گئے ہیں۔
جاری کردہ بجٹ سے فنڈز کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کیے جاسکیں گے۔
، مختص فنڈز کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کی بھی اجازت لینا ہوگی۔
، تاہم جاری شدہ بجٹ کے علاوہ فنڈز کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہیں ہوسکیں گے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صرف شدید قدرتی آفات کی صورت میں سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کی جاسکے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں