پیٹرولیم لیوی میں اضافہ: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید دباؤ
وفاقی حکومت نے شہریوں پرپیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھا دیا
وفاقی حکومت نے شہریوں پرپیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھا دیا اور فی لیٹر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔
دونوں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں ڈھائی روپے اضافے کے بعد پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔
، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسے ہوگئی ہے۔
یوں وفاقی حکومت نے پیٹرول پرپیٹرولیم لیوی بڑھا کر کمی کا مزید ریلیف روک دیا۔
جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی نہ بڑھائی جاتی تو قیمت میں اضافے کے بجائے کمی ہوسکتی تھی۔
وفاقی حکومت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کلائمٹ سپورٹ لیوی الگ سے وصول کر رہی ہے۔
اور اس وقت دونوں پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر 2 روپے 50 پیسے کلائمٹ سپورٹ لیوی عائد ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں