صبا قمر کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل، اداکارہ نے تصویر بھی شیئر کردی

صبا قمر کی طبیعت ناساز، اسپتال میں فوری طبی امداد سے جان بچ گئی

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کی شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی۔
، جس کے بعد ان کو فوری طور پر قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صبا قمر کو آئی سی یو (انتہائی نگہداشت وارڈ) میں داخل کیا گیا۔
، جہاں ڈاکٹروں نے ایمرجنسی میں متعدد طبی اقدامات کیے، جس میں انجیوگرافی بھی شامل تھی۔
ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اسپتال پہنچنے کے وقت اداکارہ کی حالت نہایت تشویشناک تھی۔
اور فوری طبی امداد نہ دی جاتی تو صورتحال جان لیوا ہو سکتی تھی،۔
تاہم بروقت علاج اور مکمل نگرانی کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی۔
اور انہیں اسپتال کے وی آئی پی روم میں منتقل کیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں