وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا فیٹف میں بھارت کو بے نقاب کرنے کا اعلان

علی امین گنڈا پور کا اعلان: فیٹف میں بھارت کو بے نقاب کیا جائے گا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے فیٹف میں بھارت کو بے نقاب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف میں ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔
، بھارت پاکستان اور خطے میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ فیٹف کو خط لکھ کر بتایا جائے گا کہ بھارت نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں کیا تخریب کاریاں کیں۔
، علی امین گنڈا پور نے بھارت کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈلوانے کا بھی اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی حکومت نے فیٹف میں علی امین گنڈاپور کا بیان پاکستان کے خلاف بطور ثبوت جمع کروایا تھا۔
جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ وہ طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں