پاکستانی آئل ریفائنری امریکا سے تیل خریدے گی – تاریخی معاہدہ
خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان آئل ریفائنری پہلی مرتبہ امریکہ سے خام تیل خریدے گا۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سینرجیکو پاک لمیٹڈ امریکی کمپنی ویٹول سے 10 لاکھ بیرل تیل درآمد کرے گی۔
، یہ کسی پاکستانی کمپنی کی امریکا سے خام تیل کی پہلی خریداری ہے۔
، امریکا اور پاکستان کے تجارتی معاہدے کے بعد یہ خریداری عمل میں آرہی ہے،۔
امریکی خام تیل کا کارگو رواں ماہ ہیوسٹن سے لوڈ کیا جائے گا اور اکتوبرمیں پاکستان پہنچے گا۔
یاد رہے کہ امریکہ نے پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیاہے۔
جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیاہے اور ٹرمپ نے اس حوالے سے بھارت کو دھمکی بھی دی تھی کہ اگر بھارت ٹیرف ادا نہیں کر ے گا تواسے جرمانے کا بھی سامنا ہو گا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں