عمران خان کے بچے پاکستان آئیں گے، ملاقات کی تصدیق
بانی پی ٹی آئی کی اپنے بچوں سے بات کروادی گئی، بانی پی ٹی آئی نے تصدیق کردی۔
ان کا کہنا ہے کہ میرے بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے بچوں قاسم اور سلیمان سے بات کرادی گئی، انہوں نے بچوں سے رابطے کی تصدیق کردی۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بچوں سے ڈیڑھ گھنٹے تک ٹیلی فونک گفتگو ہوئی،۔
اب میرے اخبارات بھی بحال کردیئے گئے ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ میرے بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے۰
، قاسم اور سلیمان سیاست یا کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں