غیر ملکی سیاحوں کے لیے امیگریشن کاؤنٹرز: حکومت کا نیا فیصلہ

ہوائی اڈوں پر غیر ملکی سیاحوں کے لیے امیگریشن کاؤنٹرز قائم

غیرملکی سیاحوں کے لیے ہوائی اڈوں پرعلیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
غیر ملکی سیاحوں اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ہوائی اڈوں پر علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لیے ہوائی اڈوں پر علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہےیہ فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر کیا گیا ہے،۔
جس کے تحت ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پرخصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں،۔
اس اقدام سے امیگریشن کے پراسیس کا وقت کم ہو گا اور غیر ملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو سہولت ملے گی۔
کاؤنٹرز کےعلیحدہ ہونے سے بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو بھی کم وقت میں امیگریشن کی سہولت میسر آئے گی۔
یہ فیصلہ پاکستان میں سیاحت۔ تجارتی سرگرمیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔
حکام کے مطابق یہ اقدامات پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر مزید پرکشش اور دوستانہ ملک بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں