پنجاب میں شدید بارشیں متوقع، کنٹرول رومز کو الرٹ کر دیا گیا
4اگست سے7اگست تک پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 4اگست سے7اگست تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریاؤں کے بالائی طاس علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں،-
5اگست سے بالائی میں ہونے والی بارشوں کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے ۔
پی ڈی ایم اے نے صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کر دیا۔
، راولپنڈی ، فیصل آباد ،گوجرانوالہ سرگودھا،ملتان،ساہیوال ،بہاولپور،جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات، میانوالی، نارووال، ، گجرات، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاؤالدین، اور ڈی جی خان میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں