ایک بار پھر گلیشیر پھٹنے کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات کا انتباہ: گلیشیر پھٹنے کا خدشہ، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا امکان

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کے ساتھ گلاف پھٹنے کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمایت نے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان کے مطابق آنے والے دونوں میں بارشوں کے باعث برفانی جھیلیں بھی پھٹ سکتی ہیں۔
، گلیشیئرز والے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا بھی خدشہ بھی ظاہر کردیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے امدادی اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اگست میں بھی مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کی پیشگوئی کی تھی۔
، ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔