وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 4 ارب روپے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 4 ارب کا اعلان کیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔
، شہبازشریف نے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
، وفاق اور گلگت بلتستان حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
، انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے فنڈ کا اعلان کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیرمواصلات فوری طور پر انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے اقدامات کریں،۔
ان تمام مسائل سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو مربوط اقدامات کرنا ہوں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں