ہم امن چاہتے ہیں حکومت ہمیں امن دے، ہم ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں،جرگہ عمائدین
وزیراعلی ہائوس پشاور میں ضم قبائلی اضلاع باجوڑ اور مہمند کے عمائدین اور عوامی نمائندوں پر مشتمل قبائلی جرگہ منعقد ہوا۔
جرگہ عمائدین نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں۔حکومت ہمیں امن دے،ہم ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔
وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی میزبانی میں امن و امان سے متعلق علاقائی جرگوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے کا دوسرا مشاورتی جرگہ وزیراعلی ہاوس میں منعقد ہوا۔
جرگے میں ضلع باجوڑ اور مہمند کے عمائدین اور منتخب عوامی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ کے مشیر بیرسٹر محمد علی سیف،سنیٹر نور الحق قادری،چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کے علاوہ متعلقہ کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور پولیس حکام بھی جرگے میں شرکت کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں