زائرین کیلئے کوئٹہ سے ایران اور عراق براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی، وزیر دفاع

زمینی سفر پر پابندی کے بعد: کوئٹہ سے ایران براہ راست پروازیں زائرین کو سہولت فراہم کریں گی

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت، اربعین کے زائرین کے لیے زمینی سفر پر پابندی کے بعد ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
، اور اس حوالے سے بلوچستان حکومت کو کوئٹہ سے ایران اور عراق کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں اے پی پی کے مطابق ہر سال پاکستان سے شیعہ مسلمان اسلامی مہینے صفر میں کربلا (عراق) کی زیارت کے لیے ایران کے راستے زمینی سفر کرتے ہیں۔
تاکہ اربعین کے روحانی اعمال میں شرکت کر سکیں۔ اربعین، امام حسینؓ کی شہادت (واقعہ کربلا) کے بعد چالیس روزہ سوگ کے اختتام کی علامت ہوتی ہے۔
گزشتہ ماہ کے آخر میں حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اعلان کیا تھا کہ پاکستانی زائرین کو اربعین کے لیے ایران اور عراق تک زمینی راستے سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں