یوم استحصال کشمیر پر خطاب: عظمیٰ بخاری نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا
کشمیریوں کی دعائیں قبول ہونے اور ظلم کے خاتمے کا وقت قریب ہے: عظمیٰ بخاری
زیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی دعائیں قبول ہونے اور ظلم کے خاتمے کا وقت قریب ہے۔
یومِ استحصالِ کشمیر پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آج پورے پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔
، ڈونلڈ ٹرمپ بھی اب کشمیر کی بات کر رہے ہیں، کشمیر کو جیل بنا دیا گیا، اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں کہ کشمیر کو حق ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو باور کرانا ہے کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیریوں کی دعائیں قبول ہونے اور ظلم کے مٹنے کا وقت قریب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز اور حکومت پنجاب کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں۔
، کشمیری وہ قوم ہے جو نہ کبھی ڈری اور نہ کبھی جھکی ہے، برہان وانی کسی کو نہیں بھولا اور نہ کبھی بھولے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں