پی ٹی آئی کا احتجاج: ریحانہ ڈار سمیت 6 اراکین پنجاب اسمبلی گرفتار

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج: ملک بھر میں مظاہرے، متعدد رہنما حراست میں

پی ٹی آئی کا احتجاج، ریحانہ ڈار اور 6 اراکین پنجاب اسمبلی گرفتار
پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔
، لاہور میں پی ٹی آئی رہنماء ریحان ڈار سمیت 6 اراکین اسمبلی کو حراست میں لے لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 5 اگست کو گرفتار کرنے کیخلاف آج ملک بھر میں احتجاج کررہی ہے۔
پشاور میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی،۔
جو رنگ روڈ سے شروع ہوکر قلعہ بالاحصار پر ختم ہوگی۔پنجاب پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء ریحانہ ڈار کو ایوان عدل کے باہر سے حراست میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں 6 اراکین پنجاب اسمبلی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
، پکڑے گئے ارکان اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی بھی شامل ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں