کیش آن ڈیلیوری بھی شامل: آن لائن آرڈر پر سیلز ٹیکس کی کٹوتی لازم
ایف بی آرنےسیلزٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کانوٹیفکیشن جاری کردیا
ایف بی آر نےسیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، آن لائن آرڈر پر ایف بی آر کا نیا سیلز ٹیکس قانون نافذ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ڈیجیٹل آرڈرز پر سیلز ٹیکس کی کٹوتی کا حکم جاری کر دیاہے ،۔
آن لائن مارکیٹ پلیس، کوریئر اور ادائیگی ایجنٹ سیلز ٹیکس کاٹنے کے پابند ہوں گے۔
، ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں نیا باب شامل کر دیا، کیش آن ڈیلیوری پر بھی سیلز ٹیکس کی کٹوتی لازم قرار دیدی گئی ہے ۔
ایف بی آر کے مطابق ہرماہ کی 10 تاریخ تک STR-35 فارم جمع کروانا لازمی ہوگا۔
، ادائیگی کے ذریعے کو کاٹی گئی رقم ایف بی آر کو جمع کرانا ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ کوریئرز بھی سیلز ٹیکس کی کٹوتی کے پابند ہوں گے۔
، کوریئر ہرماہ ایس ٹی آر 36 فارم ایف بی آر کو جمع کروائیں گے، ۔
آن لائن مارکیٹ پلیس کوایس ٹی آر 34 فارم کےذریعےآرڈرزکی رپورٹ دینا ہوگی۔
، آن لائن پلیٹ فارمز کو ہر سپلائر کے آرڈرز کی تفصیل دینا لازم ہے۔
، اگر مارکیٹ پلیس کوریئر سروس بھی فراہم کرے، توایس ٹی آر36 بھی جمع کروانا ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں