بھارت روس کو ہتھیار فروخت کرتا رہا، یوکرینی صدر کے چیف آف اسٹاف کا دعویٰ

یوکرین کیخلاف جنگ میں بھارت روس کو ہتھیار فروخت کرتا رہا، رپورٹ

یوکرین کیخلاف جنگ میں بھارت روس کو ہتھیار فروخت کرتا رہا، یوکرینی صدر کے چیف آف استاف آندرے یرماک نے ثبوت دکھادیئے۔
روس سے خفیہ تجارت، بھارت کی دوغلی پالیسی فاش ہونے لگی۔ روسی تیل کی خریداری کے ساتھ بھارت روس کو ہتھیار بھی فروخت کرتا رہا۔
، یوکرینی صدر کے چیف آف اسٹاف، آندرے یرماک نے ثبوت دکھا دیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی حکام کو روسی ڈرونز کے ملبے سے بھارتی پرزے ملے ہیں۔
، یہ ڈرونز یوکرینی عوام پر حملوں میں استعمال ہوئے تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی بھارت پر برہم ہیں،۔
روسی تیل خریدنے پر مزید ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں