حکومتی اخراجات 17 ہزار ارب سے تجاوز، آمدن صرف 9946 ارب رہی

حکومتی اخراجات 17 ہزار ارب سے تجاوز، مالی خسارہ 7090 ارب روپے

حکومت کی آمدن 9946 ارب روپے، اخراجات 17 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے
وزارت خزانہ نے گزشتہ مالی سال 2024 تا 2025 کی کے دوران وفاقی حکومت کے آمدن و اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کی خالص آمدن 9 ہزار 946 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔
جبکہ حکومتی اخراجات 17 ہزار 36 ارب روپے تک پہنچ گئے۔
زیرجائزہ عرصے کے دوران مالی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کا 5.4 فیصد تک محدود رہا، مالی خسارے کا حجم 7 ہزار 90 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق قابل تقسیم محاصل سے صوبوں کو 6 ہزار 854 ارب روپے منتقل کئے،۔
قرضوں پر سود کی ادائیگی میں 8 ہزار 847 ارب روہے خرچ ہوئے۔
حکومت آئی ایم ایف کے زیادہ تر اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
دستاویز کے مطابق ایف بی آر 12970 روپے کا اصل سالانہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوا،۔
گزشتہ مالی سال 11 ہزار 744 ارب ٹیکس جمع، ہدف سے 1226 ارب کم رہا،۔
تاجر دوست اسکیم سے بھی 50 ارب روپے وصولی کا ہدف پورا نہ ہو سکا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں