وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو نااہلی کے خلاف عدالتوں سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ اسمبلی چلانے، ماحول بہتر بنانے اور قانون سازی کے لیے اپوزیشن ہمارے ساتھ مل کر بیٹھے۰
اس سے عام آدمی اور سیاست دان، دونوں کا فائدہ ہوگا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات بھی ہیں۔
، انہوں نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی۔
انہوں نے نااہلی کے نوٹی فکیشن کے خلاف پی ٹی آئی کو عدالتوں میں جانے کا مشورہ بھی دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں