ریلوے اراضی پر غیر قانونی قبضہ: 13122 ایکڑ زمین پر قبضے کا انکشاف
اسلام آ باد: پاکستان ریلوے نے گزشتہ 3 سالوں میں ریلوے کی زمین لیز اور لا ئسنس پر دینے سے 13 ارب 93 کروڑ 4 لاکھ روپے کا ریونیو حاصل کیا۔
وزیر ریلوے حنیف عبا سی نے قومی اسمبلی میں ایک سول کے تحر یری جواب میں انکشاف کیا کہ ریلوے کی کل اراضی 168858 ایکڑ ہے۔
جس میں سے 13122 ایکڑ غیر قانو نی قبضے میں ہےجو تقر یباً 7 اعشاریہ 7 فی صد بنتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قبضہ شدہ اراضی میں سے پنجاب میں 5717 ایکڑ، سندھ میں 5590 ایکڑ، بلوچستان میں 1033اور خیبر پختونخوا میں 775 ایکڑ اراضی شامل ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان ریلوے نے صو بوں کے تعاون سے تجاوزات کے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے،۔
ریلوے اراضی کے تمام ریکارڈ کو ڈیجیٹائز اور جیو ریفر نس کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سر کاری محکموں نے بھی ریلوے اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے۔
جسے ریلوے ارضی لیزپالیسی کے تحت لیزکے ذ ریعے با قاعدہ بنایا جا رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں