خواجہ آصف کا بیوروکریسی پر الزام، اداروں کا شدید ردعمل
بیوروکریسی پاکستان کو ناپاک کر رہی ہے”، خواجہ آصف کے الزامات پر بیوروکریسی کا شدید ردعمل
اسلام آباد: سرکاری افسران اور متعلقہ سرکاری اداروں کی جانب سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے اس بیان پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے کہ پاکستان کی بیوروکریسی کا نصف سے زائد حصہ پرتگال میں جائیدادیں خرید چکا ہے۔
اور وہاں کی شہریت کے حصول کی تیاری کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے اپنے آفیشل ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے۔
اور یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں۔ مگر مچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ بزدار کا ایک قریبی ترین بیوروکریٹ چار ارب بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا ہے اور آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں