بحریہ ٹاؤن کی 6 میں سے 3 پراپرٹیز کی نیلامی کر دی گئیں

بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز کی نیلامی پر نیب کا تازہ اعلامیہ

بحریہ ٹاؤن کی 6 کمرشل جائیدادوں کی نیلامی پر نیب راولپنڈی نے اعلامیہ جاری کر دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ بحریہ ٹاؤن کی 6 میں سے 3 پراپرٹیز کی نیلامی کر دی گئی ہے ۔
نیب کے ا علامیہ کے مطابق نیلامی کا مقصد عدالتی پلی بارگین کی باقی رقم کی وصولی ہے، روبیش مارکی 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں نیلام کی گئی۔
، مارکی طے شدہ کم از کم قیمت سے 2 کروڑ زیادہ میں فروخت ہوئی، قیمت کی ادائیگی اور پلاٹ کی منتقلی کا عمل ابھی جاری ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ روبیش مارکی کی رقم نیب کو ٹرانسفر ہونے کا عمل شروع ہو گیاہے۔
، کاپوریٹ آفس ون کی 87کروڑ 60 لاکھ کی مشروط بولی لگی، کارپوریٹ آفس ٹو کی 88 کروڑ 15 لاکھ کی مشروط بولی وصول ہوئی۔
، کارپوریٹ آفس ون اور ٹو کی نیلامی کی منظوری دی جانا باقی ہے۔ 3
جائیدادوں کی نیلامی مؤخر کر دی گئی کیونکہ ان کی مطلوبہ بولی موصول نہیں ہوئی۔
، باقی رہ جانے والی 3 جائیدادوں کی نیلامی دوبارہ کی جائے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں