میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کی سالگرہ: لاہور میں شاندار تقریب کا انعقاد

میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کی سالگرہ، نصیب تبسم کا فلاحی ویژن نمایاں

لاہور(سوشل رپورٹر)پنجابی بیٹھک قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام میڈیا ورکرز آرگنائزیشن (ایم ڈبلیو او )کی سولہویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت شاہ میر نے حاصل کی نعت شریف کی سعادت مدیحہ بتول نے حاصل کی اور کمپیئرنگ کے فرائض رانا بابر مسعود خان نے سرانجام دئیے ۔
تقریب میں میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ تقریب میں فری میڈیکل کیمپ ، فری بلڈ ٹیسٹ کا اہتمام ہوا ، میڈیا ورکرز کو چالیس سوشل میڈیا کٹ دی گئیں ، مہمان خصوصی امیر بہادر خان ہوتی جنرل سیکرٹری اے این پی ، چیئرمین مرکزی ایپنک صدیق انظر ،ڈائریکٹر نیوز اینڈکرنٹ افئیرز سیون نیوز جاوید غفاری ، چیئرمین رحمانی کارروں لالہ بشیر سیٹھ ، آمور فائونڈیشن کی نمائندہ مدیحہ بتول ، سائراں میڈیکل سنٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم کے چیئرمین حاجی اشتیاق فرزند ، صدر میڈیا ورکرز آرگنائزیشن پنجاب نصیب علی تبسم ، جنرل سیکرٹری عاصم لطیف چوہدری ، صدر میڈیا ورکر زآرگنائزیشن ملتان عادل جاوید چودھری ، صدر ایم ڈبلیو فیصل آباد عبدالغفور ، صدر ایم ڈبلیو او بھکر سفیربخاری ، صدر بہاولپور عدنان لودھی ، صدر سرگودھا رانا امجد گلزار ، جنرل سیکرٹری سرگودھا حفیظ الرحمن ، سنیئر رہنما ایپنک قاسم شاہ ، امیدوار برائے ممبر پنجاب کونسل مرید حسین بھٹہ ، چیئرمین کشف مرشد حاجی جاوید قمر ، سی ای او اے آر انٹر پرائززچوہدری عبدالقدیر بھٹی ، لیگل ایڈوائزر محبوب سعید کھوکھر ، گلوکار اصغر علی ، گلوکارہ عروج خان ، گلوکارہ انمول فاطمہ ، بانی ارکان عارف اقبال بھٹی ، یعقوب قصوری ، شہباز اسلم اور صداقت رسول سمیت اخبارات اور ٹی وی چینلز کے کارکنوں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر صدر ایم ڈبلیو او پنجاب نصیب علی تبسم نے کہا کہ ہم ہر سال اگست کو سالگرہ کی تقریب مناتے ہیں اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا ورکرز ٹرسٹ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے کارکنوں کے لیے اس ٹرسٹ کے زیر اہتمام سوشل میڈیا کی ٹریننگ دینے جا رہے ہیں اور پرنٹ میڈیا میں معاشی بحران کے پیش نظر وقت کا تقاضا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس ٹرسٹ کے ذریعے میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود کریں گے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو او ملتان، سرگودھا ، فیصل آباد ، بھکر اور بہاولپور کے صدور نے نصیب علی تبسم کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم میڈیا ورکرز آرگنائزیشن پنجاب کے ساتھ کندھا ملائے کھڑے ہیں اور ہمیں مکمل یقین ہے کہ نصیب علی تبسم کی قیادت میں میڈیا ورکرز کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں