حج 2026 کی درخواستوں کا دوسرا مرحلہ شروع، 16 اگست تک جاری

حج 2026 کی درخواستوں کا دوسرا مرحلہ، غیر رجسٹرڈ عازمین بھی شامل

حج 2026 کی درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع، 16 اگست تک جاری رہے گا
وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کی درخواستوں کی وصولی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے،۔
جو 11 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گا۔
سرکاری ریڈیو پاکستان نے پیر کو رپورٹ کیا کہ وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ ہفتے کے روز وزارت نے آئندہ سال کے حج کے لیے پہلے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کرلیا تھا، ۔
جس میں 71 ہزار سے زائد درخواستیں آن لائن پورٹل اور مقررہ بینکوں کے ذریعے جمع کرائی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں (جو آئندہ ہفتے تک جاری رہے گا) غیر رجسٹرڈ خواہشمند عازمین بھی اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں،۔
درخواستوں کی وصولی کا عمل وزارت کے آن لائن پورٹل اور مقررہ بینکوں کے ذریعے جاری رہے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں