15 نومبر سے پہلے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، مصنوعی قلت کا امکان
کرشنگ سیزن سے پہلے چینی کی قیمتوں میں پھر اضافے کا خدشہ
کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے چینی کی قیمتوں میں پھر اضافے کا خدشہ ہے۔ق
ومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کی ذیلی کمیٹی اجلاس میں حکام وزارت صنعت و پیداوار نے بتایا کہ 15 نومبر سے پہلے مارکیٹ میں چینی کی مصنوعی قلت پیدا کی جا سکتی ہے۔
حکام کے مطابق 17 لاکھ ٹن چینی کے ذخائر 15 نومبر تک کیلئے کافی ہیں۔
مگر ہول سیلرز سمیت مارکیٹ فورسز مصنوعی قلت پیدا کر سکتی ہیں،۔
نومبر 2025 تک چینی بظاہر امپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔
حکام صنعت وپیداوار نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ مالی سال 40 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی چینی ایکسپورٹ ہوئی۔
پاکستانی روپے میں یہ 112 ارب روپے کی آمدن بنتی ہے،۔
برآمد سے قبل چینی کا پرچون ریٹ 125 سے 130 روپے فی کلو تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں