بحریہ ٹاؤن میں جائیدادیں رکھنے والوں کی سرمایہ کاری محفوظ ہے، نیب
ترجمان نیب کے مطابق بحریہ ٹاؤن میں جائیدادیں رکھنے والوں کے تمام قانونی حقوق اور سرمایہ کاری محفوظ ہیں۔
قومی احتساب بیورو نے بحریہ ٹاؤن کے مکینوں کو یقین دہانی کی ہے کہ نیب بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔
، مخصوص عناصر کی پھیلائی خبریں جائیدادیں کم قیمت پر خریدنے کی ایک گہری سازش ہے۔
ترجمان کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے خلاف جاری کارروائیاں ان کے مالکان کی جائیدادوں تک محدود ہیں۔
، نیب لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی تک قانونی کارروائیاں بغیر کسی دباؤ کے جاری رکھے گا۔
، بحریہ ٹاؤن کے رہائشی سکون کے ساتھ اپنے معمولات زندگی جاری رکھیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں