پنجاب میں مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل، پی ڈی ایم اے کا سیلاب الرٹ
مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہوگا، پنجاب کیلئے فلڈ ایڈوائزری جاری
پنجاب میں بارشوں کے ایک اور اسپیل کے امکان کے باعث دریاؤں میں پانی کے اضافے کے خدشے کے پیش نظر فلڈ ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے ساتویں اسپیل کے باعث فلڈ ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہو گا۔
، بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث دریائے ستلج، راوی، چناب، جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں