برطانوی حکومت کی مجرم قرار دیے گئے بھارتی پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کی تیاری
برطانوی حکام نے بھارتی پناہ گزینوں کےگرد گھیرا تنگ کردیا گیا،مجرم قرار دیے گئے بھارتیوں کو ملک بدر کرنے کی تیاری شروع کردی گئی۔
برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر کاکہنا ہےغیرملکی مجرم امیگریشن سسٹم کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
اپنی اپیلوں کے ذریعے مہینوں یا یہاں تک سالوں تک برطانیہ میں رہتے ہیں۔
برطانوی وزیرداخلہ نےغیرملکی مجرموں کے خلاف پہلےملک بدر کرو،بعد میں اپیل سنو اسکیم کو مزید پندرہ ممالک کو شامل کرلیا ہے،۔
جس میں انگولا،بوٹسوانا،برونائی،کینیڈا،گیانا،انڈونیشیا،کینیا،لٹویا،لبنان ملائیشیا یوگنڈا اور زیمبیا شامل ہیں۔
یہ اقدام برطانوی حکومت کی جانب سے ملک میں غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں کے خلاف سخت پالیسیوں کا حصہ ہے تاکہ عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں