9 مئی کے مقدمات میں فیصلے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو مختلف سزائیں
9 مئی کے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد،اعجاز چوہدری، عمرسرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید
9 مئی کے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد،اعجاز چوہدری، عمرسرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو تھانہ شادمان جلانے کے کیس میں پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنائی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے دو مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بری کردیا ۔
جبکہ یاسمین راشد،اعجاز چوہدری اور عمرسرفراز چیمہ کو 10 ، 10 سال قید کی سزا سنادی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کےکیسز کی سماعت کی۔
عدالت نے 9 مئی کو راحت بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا،۔
شاہ محمود قریشی دونوں مقدمات میں بھردی کردیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد،اعجاز چوہدری اور عمرسرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے دونوں مقدمات میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو تھانہ شادمان جلانے کے کیس میں پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنائی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں