شاہ محمود قریشی کی رہائی، 9 مئی کے دونوں مقدمات میں بری
شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم، مراسلہ جیل حکام کو ارسال‘اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے، اے ٹی سی
لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کے دو کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالتی احکامات جیل حکام تک پہنچادیئے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے دو کیسز میں شاہ محمود قریشی کو بری کردیا تھا، اے ٹی سی نے دونوں کیسز میں انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا۔
، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے شاہ محمود قریشی کی رہائی کا مراسلہ راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدموں میں جاری کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں