فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکا پر وائٹ ہاؤس میں پذیرائی، بھارت برہم

بھارت فیلڈ مارشل عاصم منیرکے دورہ امریکا پر پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سےناراض ہے، فنانشل ٹائمز

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نےکہا ہےکہ بھارت فیلڈ مارشل عاصم منیرکے دورہ امریکا پر پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سےناراض ہے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکا سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکا میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا گیا،۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ پر فلوریڈا میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔
، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کے بعد پاک امریکا تعلقات میں غیر متوقع پیش رفت آئی ہے اور امریکا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں