فقیروالی میں مضر صحت دودھ سے بچوں کی ہلاکت، 3 کی حالت غیر
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر) فقیروالی میں مبینہ طور پر مضر صحت دودھ پینے سے دو بچے جاں بحق۔دو بچے اور دو خواتین بھی متاثر۔طبی امداد فراہم کردی گئی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا نوٹس،بچوں کی اموات پر دکھ اور افسوس کا اظہار، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کا فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا،۔
ڈاکٹر کے مطابق متاثرہ بچوں کے معدے واش کرکے بہاولپور ریفر کیا گیا ایک بچہ راستے میں اور ایک بہاولپور اسپتال میں دم توڑ گیاجاں حق ہونے والوں میں چار سالہ سمیع اور دو سالہ فاطمہ شامل ہیں بچوں کے والد عثمان کے مطابق فیملی نے رات دودھ پیا جس کے بعد طبیعت خراب ہو گئی ۔
جس کے باعث متاثرہ بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر دو بچے جانبر نہ ہوسکے دو خواتین اور مزید دو بچوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے جس سے انکی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔مضر صحت دودھ پینے سے 2 بچوں کے جاں بحق اور 3 کی حالت غیر ہونے کا معاملہ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم کا نوٹس۔
، بچوں کی اموات پر دکھ اور افسوس کا اظہار، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کا فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور گھر اور ملک شاپ سے دودھ کے نمونے اکھٹے کرلئے گئے، مزید تفتیش جاری ہے. اتوار کی رات گھر میں بچوں کیلئے ملک شیک بھی تیار کیا گیا۔
، پولیس نے فرانزک ٹیسٹ کیلئے گھر سے دودھ کے سیمپل اکٹھے کئے۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملک شاپ سے دودھ کے سیمپل لے کر ملک شاپ کو عارضی طور پر بند کردیا۔ حالت خراب ہونے پربچوں کو پرائیویٹ ہسپتال لے جایا گیا جس کے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں شفٹ کیا گیا۔
حتمی رپورٹ آنے پر ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں