شرح سود میں جلد کمی اور بجلی سستی ہونے کا امکان

وزیر خزانہ کا اعلان: شرح سود میں جلد کمی اور ریلیف پیکج

شرح سود میں جلد کمی ہوگی اور بجلی بھی سستی کی جائیگی: وزیر خزانہ کا اعلان
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب شرح سود میں مزید کمی اور بجلی سستی ہونے کا اشارہ دیا ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا اقتصادی میدان میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف عالمی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں،۔
ایک تیسری عالمی ریٹنگ بھی پاکستان کی معاشی کامیابیوں کا اعلان کرے گی۔
سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی لائی گئی ہے اور اس میں مزید کمی کی گنجائش بھی ہے۔
، شرح سود میں جلد مزید کمی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ان کہنا تھا مانتا ہوں ایس ایم ای سیکٹر کو جاری قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔
، قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ایک بڑا اضافہ ہے لیکن جیسے جیسے قرضوں کی ادائیگی ہو گی یہ صورتحال بہتر ہوگی،۔
ریاستی ملکی اداروں کی نجکاری کا عمل تیزی سے جاری رہے گا جبکہ حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں