امن کی بحالی اور عوام کا تحفظ، سرفراز بگٹی کا سول و ملٹری اداروں کو خراج تحسین
گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سول و ملٹری ادارے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے گوادر میں جشنِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں احتجاج کے نام پر بلوچستان کی سڑکیں گھنٹوں اور دنوں تک بند رہتی تھیں لیکن آج ایسی صورتحال کا خاتمہ ہو چکا ہے اس ضمن میں کمانڈر 12 کور کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام سے وعدہ ہے کہ اپنی مضبوط فوج، فرنٹیئر کور، لیویز اور پولیس کی مدد سے صوبے میں مکمل امن قائم کیا جائے گا۔
اور وہ دن دور نہیں جب بلوچستان میں امن کا سورج پوری آب و تاب سے چمکے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک وقت میں ساحلی شاہراہ پر کراچی سے تربت کا سفر خطرناک سمجھا جاتا تھا۔
مگر آج حالات بہتر ہو چکے ہیں اور ماضی کی طرح ہم ہر چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں