معرکہ حق کی فتح اور آزادی کا جشن، عوام کا سبز ہلالی پرچموں کے ساتھ جشن
معرکہ حق کی فتح اور پاکستان میں آزادی کا جشن بھارت کیلئے واضح پیغام ہے: عطاء تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح اور پاکستان میں آزادی کا جشن بھارت کے لیے واضح پیغام ہے۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا ہوگیا ہے،۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکہ حق میں دشمن کو مات ہوئی، قوم نہ صرف یوم آزادی کا جشن بلکہ معرکہ حق کی فتح کا جشن بھی منا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سبز ہلالی پرچم تھامے گھروں سے باہر نکلے ہوئے ہیں۔
، عوام اپنی فیملیز کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس سمیت دیگر اہم عمارتوں کے سامنے قومی پرچموں کے سائے تلے خوشیاں منا رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں