ملک بھر میں یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

78 واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ، توپوں کی سلامی اور دعائیں

ملک بھرمیں یوم آزادی قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے
یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اسکے،ملک بھر میں 78 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے۔
دن کے آغاز پروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی،فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کےنعروں سے گونج اٹھی۔
،اس موقع پرفوجی جوانوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد اورنعرہ تکبیربلندکیاگیا،توپوں کی سلامی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سےکیا گیا۔
،تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئےخصوصی دعا بھی کی گئی۔
،مساجدمیں بھی نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں