صدر مملکت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف کو ہلال جرأت سے نواز دیا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرأت جبکہ وزیرداخلہ محسن نقوی کو نشان امتیاز سے نواز دیا۔
ایوان صدر میں ملک کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں سول وعسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت نے فیلڈمارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرأت سے نوازا۔
صدر مملکت نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو نشان امتیاز سے نوازا جبکہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز عطا کیا۔ صدر مملکت آصف زرداری نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطاتارڑ اور وزیردفاع خواجہ آصف کو بھی نشان امتیاز سے نوازا۔
وزیراعظم کے تشکیل دیئے گئے سفارتی وفد کے ارکان کو ہلال امتیازسے نوازا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں