لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش، حبس اور گرمی کا خاتمہ

.
لاہورسمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون کے ساتویں سپیل نے انٹری دیدی۔
جس کے بعد گرمی اور حبس کا خاتمہ ہوگیا،صبح سے جاری رم جھم نےموسم سہانا کردیا۔
شہر کےبیشترعلاقوں میں رم جھم کا سلسلہ جاری ہے،کلمہ چوک،لکشمی چوک، لبرٹی، اچھرہ اور گردونواح میں ہلکی بارش ہورہی ہے۔
، اندرون لاہور، بادامی باغ،بھاٹی گیٹ سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا۔
،اس کے علاوہ گڑھی شاہو، ریلوے اسٹیشن، لاری اڈا کے اطراف میں بار ش محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر وقفے وقفے سے کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا امکان ہے۔
،مون سون کا ساتواں سپیل کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں