ہائیکورٹ بار ملتان میں پرچم کشائی اور جشن آزادی کی تقریب
ملتان (خصوصی رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام ایگزیکٹیو بلاک پر پرچم کشائی کی تقریب سے سینیئر جج مسٹر جسٹس صادق محمود خرم،مسٹر جسٹس مخدوم حسن نواز،صدر ہائیکورٹ بار محمد اظہر خان مغل،جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال،سابق صدر ملک سجاد حیدر میتلا ،بلال ابرار آرائیں، جسٹس (ر) میاں ظفر یسین،جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ،ملک حیدر عثمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم کا جشن آزادی منانے کا جوش و خروش کئی سال بعد نصیب ہوا ہے۔
کیونکہ ہم کئی سال کرونا اور دہشت گردی کا شکار رہے ہیں الحمد اللہ پاکستان آج نہ صرف محفوظ ہے بلکہ دنیا کے نقشہ پر مضبوط معاشی ملک بن کر ابھر رہا ہے ہم آج قیام پاکستان میں گمنام شہدائے پاکستان،سرحدوں اور اندرونی حفاظت کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال،حسین شہید سہر وردی سمیت مفکر ین پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیںاس موقع پر تقریب کے شرکاء میں پاکستانی جھنڈے ،بیج اور مٹھائی تقسیم کی گئی ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں