نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر کمبوڈیاکے انسانی سمگلرزکو فروخت کرنیوالے گروہ کا انکشاف

نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ: ملتان میں انسانی سمگلنگ گروہ بے نقاب

ملتان ( خصوصی رپورٹر ) نوجوانوں کو مستقبل کے سہانے خواب دکھ اکر بیرون ملک بھیجنے والے انسانی سمگلروں کے گروہ کا انکشاف ،لاکھوں روپے کے عوض کمبوڈیا کے ویزے لگوا کر نوجوانوں کو انسانی سمگلروں کے حوالے کرنے والے خیر پور ٹامیوالی بلاول اور اس کےبھائیوںنے نوجوانوں کو نرکری کا جھانسہ دیکر فی ویزا10 لاکھ روپے بٹورے بعدازاں انسانی سمگلروں کی بھینٹ چڑھنے والے نوجوانوں کو دیار غیر میں مختلف کمپنیوں کو فروخت کرکے لواحقین سے مزید رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری۔
،متاثرہ لواحقین نے ایف آئی اے کو تحریری درخواست میں حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے منظم گروہ کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔اس ضمن میں خیر پور ٹامیوالی کے رہائشی محمد جمیل کی جانب سے ایف آ ئی اے کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ملزمان بلاول اور اس کے بھائیوں محمد عزر اور محمد شاہ نے انسانی سمگلروں کا گروہ بنا یا ہوا ہے جنھوںنے میرے بیٹے زین العابدین کو بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر ویزا اور کمپنی میں ملازمت کے نام پر 10 لاکھ روپے بٹورے اور میرے زین العابدین کو ایک ماہ کے ویزے پر کمبوڈیا بھجوا دیا۔
لیکن وہاں جا کر معلوم ہوا کہ جس کمپنی میں میرے بیٹے کو بھجوایا گیا تھا وہ سب فراڈ ہے اور انھوں نے ہم سے رابطہ کرکے مزید 10لاکھ روپے رقم کی ڈیمانڈ کی ، رقم نہ دینے کی صورت میں بیٹے زین العابدین کو تشد د کا نشانہ بنایا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی بعدازاں اسے آگے کسی اور کمپنی کو فروخت کردیا جہاں اس کی حالت انتہائی ابتر ہے۔
انھوں نے کہاکہ جب مذکور صورتحال بارے بلال سے رابطہ کیا تو اس نے ہمارے بیٹے کو واپس وطن لانے کے بدلے مزید 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کردیا۔ متاثرین نے ایف آئی اے کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بلاول نامی شخص نے انسانی سمگلنگ کا نیٹ ورک بجھایا ہوا ہے۔
جو وطن عزیز کے نوجوانوں کو مستقبل کے سہانے خواب دکھا کر پیسے بٹورنے کے ساتھ ساتھ ان کی زندگیاں بھی چھین رہا ہے اور خیر پور ٹامیوالی کے درجنوں نوجوان اس گرو ہ کی بھینٹ چڑھ چکےہیں انھوں نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ،وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایف آئی اے کے ارباب اختیار سے مذکورہ صوتحال کا نوٹس لیتے ہوئے بیٹے کی واپسی اور انسانی سمگلروںکے گروہ کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں